19

آڈٹ عمل کو مزید بہتر ،موثر بنانے کی ضرورت ہے، سیکریٹری ورکس

گلگت (نیوزمارٹ ڈیسک)ڈیپاٹمنٹل اکاؤٹس کمیٹی (DAC) کی اجلاس زیر صدرات سیکریٹری ورکس گلگت بلتستان، نجیب عالم منعقد ہوا۔اجلاس میں سال 15-2014 میں اٹھائے گئے آڈٹ اعتراضات پر باریک بینی کے ساتھ جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سیکریٹری ورکس گلگت بلتستان نجیب عالم ، ڈائریکٹر جنرل آڈٹ، گلگت بلتستان میاں آفتاب علی شاہ ، ایڈیشنل سیکریٹری ورکس ڈیپارٹمنٹ کمال خان ، آڈٹ آفسر گلگت آفتاب احمد ، فنانس آفیسر ورکس سلطان الدین رومی کے علاوہ تمام ڈویڑنوں کے ایگزیکٹو انجنئیرز شریک تھے۔۔انہوں نے کہا کہ کمیٹی زیر التواءکاموں پر اپنا کام شروع کر دے گی، کمیٹی کے احکامات پر بغیر کسی حیل و حجت کے عملدرآمد ہو گا۔سیکرٹری ورکس گلگت بلتستان نے اجلاس کو بتایا کہ اس وقت کمیٹی نے 8 سال کی آڈٹ رپورٹس کا جائزہ لیا، کمیٹی کے پاس زیرالتواءآڈٹ پیراز کی تعداد 70 میں سے 68 نمٹائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں