17

قومی ای سی ڈی پالیسی کا اطلاق GB سمیت ملک بھر میں ہوگا

چلاس( نیوزمارٹ ڈیسک ) محکمہ پلاننگ و ڈویلپمنٹ (اسکیلنگ اپ نیوٹریشن) اور یونیسیف پاکستان کے زیر اہتمام ضلعی ای۔سی۔ڈی ٹیکنیکل ورکنگ گروپ کا مشاورتی اجلاس چلاس کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔ آج کے مشاورتی اجلاس میں محکمہ پلاننگ اور ڈویلپمنٹ کے ڈپٹی چیف محمد عالم ، ڈپٹی چیف اسرار احمد ، محمد خبیر ڈائیریکٹر زراعت، و ضلعی محکمہ جات کے نمائندے اور قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی فیکلٹی اور طلباءو طالبات نے شرکت کی۔ ڈاکٹر نادر شاہ نے اس موقع پر مزیدکہا کہ آج کے اجلاس میں تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ای۔سی۔ڈی پالیسی پر عملدرآمد کیلئے حکمت عملی ترتیب دینے کیلئے سفارشات مرتب کئے گئے ہیں اور اسٹیرینگ کمیٹی سے حتمی منظوری کے بعد ضلعی سطح پر ای سی ڈی کے فروغ کیلئے لائحہ عمل پر عملدرآمد کیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں