گلگت(نیوزمارٹ ڈیسک) ڈپٹی کمشنر/ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر)ا±سامہ مجید چیمہ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ضلع گلگت میں پرائس کنٹرول لسٹ کے حوالے سے منعقد ہوا۔ جس میں اسسٹنٹ کمشنر عملدآمد گلگت، اسسٹنٹ کمشنر جگلوٹ،قائمقام اسسٹنٹ کمشنر گلگت، قائمقام اسسٹنٹ کمشنر دنیو ر اور دیگر آفیسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر گلگت نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع گلگت میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے پر ائس کنٹرول لسٹ پر عملدرآمدکو یقینی بنایا جائیگا۔ اس حوالے تینوں سب ڈویژنوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے ڈپٹی کمشنر گلگت کو پرائس کنٹرول لسٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے اپنے سب ڈویڑنوں میں پرائس کنٹرول لسٹ پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر چھاپے لگائے جا رہے ہیں۔ اس حوالے سے سب ڈویڑن گلگت کے مختلف مقامات روزانہ کی بنیاد پرسیکٹر مجسٹریٹس پرائس کنٹرول لسٹ پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے حوالے سے مختلف مارکیٹوں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر گلگت سبزیوں میں پیاز اور ٹماٹر وغیر ہ کی ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنائے۔
