20

داریل، بچیوں کے سکول کو آگ لگانے والوںکیخلاف کاروائی کرینگے، ثریا زمان

گلگت (نیوزمارٹ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کی مرکزی نائب صدر و پارلیمانی سیکریٹری برائے تعلیم گلگت بلتستان ثریا زمان نے کہا کہ داریل میں بچیوں کی مڈل سکول کو آگ لگانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی اور سکول جلانے کی وجوہات کو عوام اور حکومت کے سامنے لایا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ طالبات کو تعلیم سے دور رکھنے کی سازش کو کبھی کامیاب ہونا نہیں دیا جائے گا. انھوں نے کہا کہ داریل کے عوام مل کر ان تعلیم دشمن عناصر کے خلاف احتجاج کرینگے کیونکہ خواتین کی تعلیم کے بغیر کسی بھی علاقے کی ترقی مکمن نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ماضی میں ایک سازش کے تحت دیامر کے خواتین کو تعلیم سے دور رکھا گیا ہے اور خواتین کو تعلیم حاصل کرنے نہیں دیا ہے جس کی وجہ سے دیامر تعلیم میں سب سے پیچھے رہ گیا۔ انھوں نے کہا کہ دیامر کے عوام اور علماءکرام مل کر ان تعلیم دشمن عناصر کے خلاف مذمت کرے اور ان سازش عناصر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرے تاکہ دوبارہ ایسا کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو سکے۔انھوں نے کہا کہ داریل میں طالبات کا سکول نذر آتش کرنا تعلیم دشمنی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں