18

سکردو میںتیسرا یوتھ اسمبلی کنونشن ،فورس کمانڈر مہمان خصوصی تھے

سکردو ( نیوزمارٹ ڈیسک )تیسرا یوتھ اسمبلی کنونشن ، استحکام پاکستان، بااختیار نوجوان اور بین المسالک ہم آہنگی کے عنوان سے سکردو میں اختتام پذیر ہوا۔ یوتھ کنونشن کی تقریب کے مہمان خصوصی فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل کاشف خلیل ستارہ جرات تھے۔تقریب میں جی بی اسمبلی امجد زیدی ، ایڈیشنل سیکر ٹری ایجوکیشن جی بی ذاکر حسین، صدر نیشنل یوتھ اسمبلی پاکستان حنان علی عباسی، ڈی آئی جی رینج بلتستان اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔علاوہ ازیں ایونٹ میں کرکٹ اور سائکلنگ کے مقابلوں کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں پاک آرمی پولیس اور جی بی کے مختلف اضلاع کی ٹیموں نے شرکت کی۔تقریب کے اختتام فورس کمانڈر نے ایونٹ آرگنائزر ، اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کر نے والے یوتھ ممبرز میں انعامات اور شیلڈ تقسیم کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں