111

لانگ مارچ میں شرکت کیلئے بھرپور تیاری کریں،عمران خان کی وزیراعلیٰ کو ہدایت

لاہور( نیوزمارٹ ڈیسک )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے صوبائی صدر پی ٹی آئی جی بی وزیراعلیٰ خالد خورشید کی ملاقات ۔ملاقات میں صوبائی صدر پی ٹی آئی گلگت بلتستان وزیراعلیٰ خالد خورشید نے چیرمین عمران خان کی عیادت کی۔وزیر اعلی نے جلد صحت یابی کے لئے گلگت بلتستان کے عوام اور پی ٹی آئی کارکنان کے نیک تمنائیں اور دعائیں بھی چیئرمین عمران خان تک پہنچائیں۔ صوبائی صدر پی ٹی آئی جی بی وزیراعلیٰ خالد خورشید نے چیئرمین عمران خان کو آگاہ کیا کہ قاتلانہ حملے کے واقعے کے خلاف گلگت بلتستان بھر میں شدید احتجاج کیا گیا۔ پورے ملک کی طرح گلگت بلتستان کے عوام اور پی ٹی آئی ورکرز حقیقی آزادی لانگ مارچ میں شرکت کے لئے پرجوش ہیں۔ اس حوالے سے بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔ چیئرمین عمران خان نے حقیقی آزادی لانگ مارچ کے حوالے سے گلگت بلتستان کے عوام اور پی ٹی آئی ورکرز کے جوش و جزبے کو سراہا اور ہدایت کی حقیقی آزادی لانگ مارچ میں شرکت کے لئے بھرپور تیاری کریں۔ ملاقات میں حقیقی آزادی لانگ مارچ میں جی بی سے تاریخی ریلی کی شرکت کے حوالے سے حکمت عملی بھی طے کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں