19

کورونا سے 1 شخص جاں بحق،مزید 38 افراد میں وائرس کی تصدیق

اسلام آباد (نیوزمارٹ ڈیسک)پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں مسلسل کمی جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء میں مبتلا 1 اور مریض جاں بحق ہو گیا۔ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں کافی عرصے سے 53 ویں نمبر پر موجود ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح صرف 0 اعشاریہ 71 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان میں مزید 38 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 51 کی حالت تشویش ناک ہے۔پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 629 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں۔کورونا وائرس کے کْل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 74 ہزار 508 ہو چکی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 362 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کْل 3 کروڑ 9 لاکھ 9 ہزار 417 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں