24

چیئرمین عوامی ایکشن کمیٹی فداحسین کی قیادت میں اہم اجلاس

گلگت (نیوزمارٹ ڈیسک )گلگت عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے چیئرمین فداحسین کی قیادت میں اہم اجلاس ۔اجلاس میں بلتستان ریجن کے رہنماءشبیر مایار ، فداحسین ایثار ، سابق چئیرمین بی این ایف حسنین کاظمی ، سینئر رہنما جانزیب انقلابی ، سینئر رہنما مہرعلی سمیت دیگر رہنماءشریک ہوئے ۔اجلاس میں عوامی ایکشن کے تنظیمی امور سمیت عوامی مسائل گندم کٹوتی ، بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ، لوڈشیڈنگ ، ٹیکسز کے نفاز سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے احتجاجی تحریک کو تیز کرنے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ متحرک کرنے پر اتفاق کیا گیا۔عوامی ایکشن کمیٹی کا احتجاجی شیڈول تمام اضلاع اور سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد جلد جاری کرنے کا اعکان کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں