22

ایشین اوپن انٹرنیشنل تائکوانڈو چیمپئن شپ،5 میڈلز پاکستان کے نام

گلگت (نیوزمارٹ ڈیسک )گلگت بلتستان کے سپوتوں نے میدان مارلیا،4 نومبر کو اختتام پذیر ہونے والے چوتھے ایشین اوپن انٹرنیشنل تائکوانڈو چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر 5 میڈلز پاکستان کے نام کیے۔یکم نومبر سے شہر اقتدار میں شروع ہونے والے چوتھے ایشئن اوپن انٹرنیشنل تائکوانڈو چیمپئن شپ میں گلگت بلتستان کے بیٹے اور بیٹیوں نے مجموعی طور پر 5 میڈلز پاکستان کے نام کیے۔ میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں میں چار فی میل جبکہ ایک جونیئر میل کھلاڑی شامل ہے۔ایونٹ کے پہلے روز بلتستان سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی سیف اللہ نے اپنے متعلقہ ویٹ کیٹیگری میں برونز میڈل حاصل کیا۔ جبکہ یکے بعد دیگرے باقی ایام میں میڈلز جیتنے والے فی میل کھلاڑیوں میں سارہ بیگ سلور، منیشہ علی سلور، ملیحہ علی سلور جبکہ فاخرہ علی برونز میڈل جیتنے میں کامیاب رہی۔یاد رہے یہ ایونٹ ایک سے چار نومبر کے بیچ اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں بیس سے زائد ممالک شریک تھیں جن میں پانچ میڈلز کا جیتنا نہایت اہم اور خوشی کا موقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں