گنگچھے (نیوزمارٹ ڈیسک ) مشہ بروم میں بجلی کی سنگین بحران ، طویل لوڈ شیڈنگ اور لائن رینٹ کے خلاف ہیڈ کوارٹر تھگس میں عوامی ایکشن کمیٹی مشہ بروم کے رہنما سید اجلال کی قیادت میں ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین نے کہا مشہ بروم میں چھ پاور ہاﺅس سے بجلی کی ترسیل کے باوجود لوڈ شیڈنگ کرنا انتہائی ذیادتی ہے۔ مشہ بروم کے عوام لوڈ شیڈنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا ضلعی انتظامیہ اور محکمہ برقیات کے ایکسن بجلی کی غیر منصفانہ تقسیم سے باز رہیں پہلے مشہ بروم کو بجلی کی فراوانی یقینی بنائیں عوام ابھی تک صبر کے دامن تھامے ہوِئے ہیں۔ اگر ہمارے ساتھ ظلم اور نا انصافی حد سے زیادہ بڑھتی جائیگی تو ہم بھی دم مست قلند ہوجائیں گے۔تو مشہ بروم عوام کے زمینوں پر بغیر ہوچھے اور معاوضہ کے ٹرانسمیشن لائن کے پول نصب ہیں ہم ان کا کرایہ کیلے تحریک شروع کریں گے۔ اگر آپ کرایہ نہیں دے سکتے تو ہماری زمینوں سے اپنا کھمبے ہٹائے جائیں۔
