20

آرمی چیف جنرل باجوہ کی الوادعی ملاقاتیں شروع‘ افواہوں کا خاتمہ

راولپنڈی(نیوزمارٹ ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ اور منگلا گیریژن کا الوداعی دورہ کیا،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر )کے مطابق سپہ سالار نے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور مختلف آپریشنز میں قدرتی آفات کے دوران بہترین کارکردگی پر فارمیشنز کو سراہا،اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ فوجی جوان ہر طرح کے حالات میں اسی جذبے اور عزم کے ساتھ قوم کی خدمت کرتے رہیں،منگلا گیریژن میں آرمی چیف کا استقبال لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر اور لیفٹیننٹ جنرل ایمن بلال صفدر نے کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں