14

عمران خان کو سکیورٹی خدشات، رہائش گاہ کے باہر حفاظتی دیوار بنا دی گئی

لاہور(نیوزمارٹ ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سکیورٹی سے متعلق خدشات کے پیش نظر ان کی رہائش گاہ کے باہر سخت انتظامات کرتے ہوئے حفاظتی دیوار بنا دی گئی ہے۔ عمران خان کو اسپیشل برانچ کی جانب سے سکیورٹی الرٹ کے بعد زمان پارک میں ان کی رہائش گاہ کے باہر مزید سکیورٹی اقدامات کیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں عمران خان کے گھر کے دیوار کے ساتھ سکیورٹی کے پیش نظر ریت کے تھیلوں اور سیمنٹ کے بلاکس رکھ کر حفاظتی دیوار بنا دی گئی۔ وزیر آباد حملے کی تحقیقات کے لیے بننے والی جے آئی ٹی میں وفاقی حکومت کے ادروں کو اس لیے شامل نہیں کیا گیا، کہ عمران خان کو ان کے سربراہ پر شک ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب ایک فرد ہے، ہمیں پنجاب پولیس کے ادرے پر اعتما د ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں