گلگت (نیوزمارٹ ڈیسک) عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کی گلگت کے آٹا ڈیلرز کیساتھ اہم اجلاس گلگت میں منعقد ہوا۔آٹا ڈیلرز نے حکومت کی طرف سے ڈیلرز کو ختم کرکے سیل پوائنٹ بنانے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اپنی شکایات عوامی ایکشن کمیٹی کے سامنے پیش کی ۔ڈیلرز کے مطابق سیل پوائنٹ کے قیام سے تقریباً 600کے قریب آٹا ڈیلرز بیروزگار ہونگے حکومت بیروزگاری کو کم کرنے کی بجائے مزید بیروزگاری میں اضافہ کر رہی ہے ۔ تو دوسری طرف غریب عوام کو پچاس ہزار اور لاکھوں کے بل تھمائے گئے ہیں اور عدم ادئیگی پر لائنیں کاٹی جارہی ہیں ۔اب ہم مزید یہ ظلم زیادتی برداشت نہیں کرینگے انشااللہ کل کے احتجاج میں اگلی حکمت عملی کا اعلان کرینگے عوام اپنے حق کیلئے باہر نکلے۔
