20

بلتستان یونیورسٹی کے طلبہ کا ایس سی او سکردو کا مطالعاتی دورہ

سکردو ( نیوزمارٹ ڈیسک)یونیورسٹی آف بلتستان سکردو شعبہ کمپیوٹر سائنس کے طلباء نے اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن سکردو کا دورہ کیا ، طلباء نے ٹیلی کمیونیکشن کے حوالے سے معلومات اکھٹی کیں ایس سی او کی جانب سے میجر افتخار ، کیپٹن وجی انجینئر لطیف انجینئر سلامت ، اور دیگر نے طلباءکو اسپیشل کمیونیکشن آرگنائزیشن کے حوالے سے معلومات دیں ، طلباء نے فیلڈ وزٹ کے دوران ٹیلی کمیونیکیشن کے حوالے سے دی جانے والی معلومات کو مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیش کا کردار قابل قدر ہے ، طلباء نے فیلڈ وزٹ کو مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس مطالعاتی دورے سے انہیں بہت کچھ نیا سیکھنے کو ملا۔طلباء نے فیلڈ وزٹ کے دوران مختلف شعبہ جات کا بھی دورہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں