21

بہتر مینجمنٹ سے نیٹکو کو منافع بخش بنانا ممکن ہے، ڈپٹی سپیکر

گلگت (نیوزمارٹ ڈیسک) نیٹکوکے حوالے سے گلگت بلتستان اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر نزیر احمد ایڈووکیٹ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں کمیٹی کے ممبران وزیر منصوبہ بندی واطلاعات فتح اللہ خان وزیر خزانہ جاوید علی منوا ممبر اسمبلی انجینئر محمد انور اور ایم ڈی نیٹکو نے بھی شرکت کی۔عباس علی ڈپٹی، ڈائریکٹر انفارمیشن گلگت بلتستان اسمبلی کی پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں ایم ڈی نیٹکو نے ادارے کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے نیٹکو کودرپیش مشکلات اور چیلنجز سے کمیٹی ممبران کو آگاہ کیا۔ ادارہ جاتی اصلاحات اور بہتر مینجمنٹ کے زریعے اسکو منافع بخش بنانا ممکن ہے۔ کمیٹی نے نیٹکو کی بہتری کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے ایم ڈی نیٹکو کو تمام طلب تفصیلات کمیٹی کے اگلے اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں