18

واضح کرنا چاہتا ہوں کہ کشمیر سے متعلق امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں، ڈونلڈبلوم

اسلام آباد (نیوزمارٹ ڈیسک)امریکی محکمہ خارجہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری ڈونلڈ لو نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور اس مسئلے کا حل اسی صورت میں ممکن ہے جب بیرونی مداخلت کے بغیر انڈیا اور پاکستان براہِ راست مذاکرات کریں۔ برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ میں جنوب اور وسط ایشیائی امور کے ذمہ دار سینیئر اہلکار ڈونلڈ لو نے کہا کہ میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ کشمیر سے متعلق امریکی پالیسی میں کوئی رد و بدل نہیں،بھارت اور پاکستان کے درمیان براہِ راست مذاکرات سے ہی اس مسئلے کا حل ممکن ہے۔اس سے متعلق جب ڈونلڈ لو سے سوال پوچھا گیا تو انھوں نے اس کا جواب نہیں دیا۔ انھوں نے واضح کیا کہ وہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم کے حوالے سے کوئی سوال نہیں لیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں