20

عمران خان کے تماشے بند ہونے کا وقت ہوچکا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چار سال سے فارن ایجنٹ نے ملک و قوم کو تماشا بنا رکھا ہے، عمران خان کے تمام تماشے بے نقاب ہو چکے ہیں جن کے بند ہونے کا وقت آچکا ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان خود تماشا بن چکا ہے اور چار سال سے فارن ایجنٹ نے ملک و قوم کو تماشا بنا رکھا ہے، عمران خان کے تمام تماشے بے نقاب ہو چکے ہیں۔ لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے، شہداء کے خلاف غلیظ مہم چلانے، اداروں میں بغاوت کے تماشے لگائے گئے، ذاتی سیاست پر قومی مفادات قربان کرنے کے تماشے لگائے گئے، لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کے تماشے کیے گئے۔وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ عمران صاحب اب آپ کے تماشے بند ہونے کا وقت ہو چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں