18

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)سعودی وزیر اعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی ہوگیا۔حکومتی ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان کا دورہ ایشیا ملتوی ہونے کے باعث پاکستان آنے کا ارادہ بھی ملتوی ہوگیا۔ سعوید وزیر اعظم اب سیدھا انڈونیشیا کے شہر بالی جائیں گے جہاں وہ جی 20 سمٹ میں شرکت کریں گے۔سعودی سفارتی ذرائع محمد بن سلمان کے دورے پاکستان ملتوی ہونے کی تصدیق کررہے ہیں تاہم حکومت کی جانب سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔واضح رہے کہ سعودی ولی عہد کا نومبر کے تیسرے ہفتے میں پاکستان کا دورہ شیڈول تھا، جس کی تصدیق سعودی سفارت خانے نے بھی کی تھی۔ علاوہ ازیں وزیراعظم کے دورہ سعودی کے موقع پر بھی محمد بن سلمان نے پاکستان کے دورے کا تذکرہ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں