18

ہمیشہ کی طرح بابر الیون بیٹنگ فیل،گوروں نے ہسٹری بدل ڈی، دوسری مرتبہ بھی چیمپئن

لاہور (نیوزمارٹ ڈیسک) ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان کو 5 وکٹ سے شکست دے کر انگلینڈ دوسری مرتبہ چیمپئن بن گیا۔ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جارہا ہے جہاں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔انگلینڈ اننگز۔138 رنز ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی جانب سے کپتان جوز بٹلر اور الیکس ہیلز نے اننگز کا آغاز کیا، ہیلز پہلے اوور کی آخری گیند پر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، تاہم جوز بٹلر نے پر اعتماد بلے بازی کا مظاہرہ کیا، وہ 1 چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 17 گیندوں پر 26 رنز بناکر حارث رؤف کی گیند پر محمد رضوان کو کیچ دے بیٹھے۔فل سالٹ نے 10 رنز بنائے اور حارث رؤف کی ہی گیند پر افتخار احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، چوتھے آؤٹ ہونے والے بیٹر ہری بروک تھے جنہوں نے 20 رنز بنائے اور شاداب خان کی گیند پر حارث رؤف کو کیچ دے بیٹھے۔پاکستان اننگز۔قومی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے انتہائی مایوس کن بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر صرف 137 رنز بنائے، اوپنر محمد رضوان 15 رنز بنا کر سیم کرن کا شکار بنے جبکہ ٹیم کے 45 کے مجموعی سکور پر محمد حارث 8 اور بابر 32 رنز بنا کر عادل رشید کی گیند پر آؤٹ ہوئے، افتخار احمد صفر پر بین سٹوکس کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔شان مسعود کو 38 اور محمد نواز کو 5 رنز پر سیم کرن نے جبکہ شاداب کو 20 رنز پر کرس جورڈن نے آؤٹ کیا جبکہ محمد وسیم جونیئر 4 رنز بناکر پویلین لوٹے۔انگلینڈ کی جانب سے سیم کرن نے 3، عادل رشید اور کرس جورڈن نے 2، 2 جبکہ بین سٹوکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں