15

عمران نیازی انتشار و فساد کی سیاست ترک کرے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الحمدللہ وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ مصر انتہائی کامیاب رہا ہے،موسمیاتی تبدیلیوں کے تباہ کن اثرات کے حوالے سے کاپ 27 کانفرنس پاکستان کے حوالے سے خاص طور پر بڑی نتیخہ خیز رہی ۔ اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پہلی بار نقصانات اور تباہی سے ترقی پزیر ممالک کے مالیاتی دباؤ میں اضافے کی وجہ تسلیم کیاگیا ،ایک طرف عوامی خدمت دوسری طرف انتشار فساد جلاؤ فتنہ ہے،دوسری طرف وہ کردار ہے جو جب سے سیاست میں آیا ہے، تباہی بربادی، انتشار اور خلفشار میں مصروف ہے ،ایک شخص سیلاب متاثرین کو سردی، بیماریوں، بھوک اور بیماری سے بچانے کی جدوجہد کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں