85

شہباز اینڈ کمپنی ملک کو بحرانوں میں دھکیل رہی ہے، شاہ محمود

کھاریاں (نیوزمارٹ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ساری صورتحال بے یقینی کی ہے جس پر پوری قوم پریشان ہے، ملک کو بحران سے نکالنے کا واحد راستہ عام انتخابات ہیں، عمران خان آئینی اور جمہوری راستہ نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا اہم دورہ کا بھی کینسل ہو چکا ہے، سعودی ولی عہد کے آنے سے ملک کی جو معاشی صورتحال میں بہتری ہونی تھی وہ کھٹائی میں پڑ گئی ہے۔سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ ساری صورتحال بے یقینی کی ہے جس پر پوری قوم پریشان ہے، ملک کو بحران سے نکالنے کا واحد راستہ عام انتخابات ہیں، الیکشن نئی اصلاحات کے مطابق ہی ہونے چاہئیں، حکومت الیکشن اصلاحات پر بہانے تلاش نہ کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں