14

سڑکوں کی بندش کیخلاف کیس کی سماعت،عدالت نے آئی جی کو طلب کرلیا

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے دھرنا کے باعث سڑکوں کی بندش کیخلاف کیس میں آئی جی اسلام آباد کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے مفصل رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی وزارت داخلہ کے جوائنٹ سیکرٹری شبیر خٹک عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے کہا کہ موٹروے سبجیکٹ ہے فیڈرل حکومت کا حکومت موٹروے کو کیوں نہیں کھلواتی اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ لاء اینڈ آرڈر صوبائی حکومت کا معاملہ ہے اس لیے بند ہوتا ہے۔ دھرنا اور جلسہ کا انعقاد اسلام آباد سے باہر کریں کیس کی سماعت 17 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں