18

عمران خان کے زخموں کی فوٹیج پہلی بار منظر عام پر آگئی

لاہور (نیوزمارٹ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو لگنے والی گولیاں کے زخموں کی فوٹیج پہلی بار منظر عام پر آگئی۔واضح رہے کہ وزیرآباد میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر رکھا ہے۔عمران خان کو دائیں ٹانگ پر گولیوں کے تین زخم آئے، دائیں ٹانگ کی ران پر دو زخم جبکہ گھٹنے کے پاس ایک زخم آیا۔ زخم بدستور گہرے ہیں مند مل نہیں ہوئے۔شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹرز نے عمران خان کا طبی معائنہ کیا، ڈاکٹرز نے زخموں کا معائنہ کرنے کے بعد نئی بینڈیج بھی کر دی۔ جس میں انہوں نے اشعار بھی ٹویٹ کیے ہیں۔عمران خان نے کہا ہے کہ یہ اشعار ان انسانی معاشروں کی طرف اشارہ کرتے ہیں جو ناانصافی اور اخلاقی اقدار کی تنزلی کا سامنا کرتے ہوئے غیر جانب دار رہتے ہیں۔ ایسے معاشرے کو اللہ تعالیٰ سے کسی نعمت کی امید نہیں رکھنی چاہیے جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں اچھائی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے کی ہدایت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں