14

وزیر اعظم شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کا ایک بار پھر کورونا ٹیسٹ پازیٹو آ گیا،وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹوئٹ میں بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں، شہباز شریف کی دو روزسے طبیعت ناسازتھی، جس کے بعد ڈاکٹر کے مشورے سے وزیراعظم نے کورونا ٹیسٹ کروایا تھا۔مریم اورنگزیب نے عوام اور کارکنان سے وزیراعظم شہبازشریف کی جلد صحت یابی کی دعا کی اپیل کی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف تیسری بار کورونا وائرس کا شکار ہوئے،کورونا کی پہلی اور دوسری لہر کے دوران بھی شہباز شریف کو کورونا ہوا تھا،اس وقت شہباز شریف اپوزیشن لیڈر تھے، پوری قوم وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی صحتیابی کے لیے دعا گو ہے جن کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، ان شاء اللہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف جلد اس بیماری سے شفاء یاب ہونگے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں