40

یوکرائن چین کے ساتھ تعاون کو نئی سطح تک فروغ دینے کا خواہاں ہے:یوکرائن وزیر اعظم

کیف(نیوزمارٹ ڈیسک) یوکرائن کے وزیراعظم ڈینس شمیہل نے کہا ہے کہ ان کا ملک چین کے ساتھ دوطرفہ مفاد پرمبنی تعاون کو نئی سطح تک فروغ دینے کے لئے تیار ہے۔
یوکرائن کے دارالحکومت کیف میں ہونے والےیوکرائن اور چین کے اعلیٰ سطح فورم کے نام مبارکباد کے ایک خط میں شمیہل نے حالیہ سالوں میں چین کی مختلف شعبوں میں بڑی کامیابیوں کو سراہا اور کہا کہ چین یوکرائن کا ایک اچھا دوست اور اسٹریٹجک پارٹنر ہے۔فورم کے افتتاح کے موقع کے دوران یوکرائن میں چینی سفیر فان شیان رونگ نے کہا کہ چین کے بارے میں بہتر طورپر جاننے اور یہ سمجھنے کے لئے کہ وہ مستقبل میں کس سمت میں آگے بڑھے گا ، دنیا کو ریاستی گورننس کے حوالے سے اس کے خیالات اور چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی راہ کا بغور مطالعہ کرنا چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں