14

ڈونلڈ ٹرمپ کا صدارتی انتخابات میں ایک بار پھر بطور امیدوار حصہ لینے کا اعلان

واشنگٹن(نیوزمارٹ ڈیسک)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2024کے صدارتی انتخابات میں ایک بار پھر بطور امیدوار حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق اس بات کا اعلان انہوں نے فلوریڈا کے سیاحتی علاقے مارا لیگو میں اپنے کلب میں حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ انتخابات میں صدر کے لیے بطور امیدوار حصہ لیں گے۔ جو بائیڈن کے دور اقتدار کے باقی 2سال کے دوران ووٹرز کے سامنے ٹرمپ صدارت کے فوائد واضح ہو جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں