13

200 کروڑ کا بھتہ خوری کیس،عدالت نے جیکلین فرنینڈز کو ریلیف دیدیا

ممبئی (نیوزمارٹ ڈیسک) کروڑوں کی بھتہ خوری کے کیس میں نامز د بھارتی اداکارہ جیکولین فرنینڈز کو دہلی کی عدالت نے مزید ضمانت دے دی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جیکولین فرنینڈز 200 کروڑ کی بھتہ خوری کیس کے مقدمے میں مزید ضمانت کیلئے دہلی پٹیالہ ہاؤس عدالت میں پیش ہوئیں۔عدالت نے اداکارہ کی درخواست پر ان کی ضمانت میں مزید توسیع کردی۔ جیکولین کے کمرہ عدالت سے باہر آنے کے بعد صورتحال ہنگامہ آرائی کی شکل اختیار کر گئی اور وہاں موجود میڈیا اور مداحوں نے دھکم پیل شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں