اقوام متحدہ(نیوزمارٹ ڈیسک)اقوام متحدہ نے ہیٹی میں ہیضے کی وبا سے نمٹنے کے لیے 145 ملین ڈالر کی اپیل کی ہے۔ چینی خبررساں ادارے نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش کے نائب ترجمان فرحان حق کے ہیٹی کی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے حوالے سے بیان میں بتایا کہ ہیٹی میں ہیضے کی وبا سے حالیہ دنوں میں مشتبہ کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ وہ ہیٹی میں ہیضے سے مزید انسانی جانوں کے ضیاع سے بچے کے لیے امداد میں اضافہ کرے۔ واضح رہے کہ ہیٹی کے عوام پہلیہی صحت، خوراک اور صاف پانی تک رسائی کی کمی، غذائی قلت، غربت، عدم تحفظ اور گینگ تشدد کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
