12

آرمی چیف کی سنیارٹی کے مطابق تقرری کی درخواست خارج

لاہور(نیوزمارٹ ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے آرمی چیف کی سنیارٹی کے مطابق تقرری کے لیے درخواست ناقابل سماعت قرار دیدی۔ہائیکورٹ میں سنیارٹی کی بنیاد پر آرمی چیف کے تقرر کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیدی۔جسٹس فیصل زمان نے ریمارکس دیے کہ سنیارٹی والا معاملہ انتہائی اہم ہے، درخواست گزار سپریم کورٹ سے رجوع کرے، درخواست میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت نئے آرمی چیف کی تقرری قانون کے مطابق کرنے کی پابند ہے، وزارت دفاع کی جانب سے تجویز کردہ ناموں میں سے آرمی چیف مقرر کرنے کا اختیار وزیراعظم کو ہے، لاہور ہائیکورٹ سینئر ترین فوجی افسر کونیا آرمی چیف مقرر کرنے کا حکم دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں