13

آرمی چیف کی تقرری پر حکومتی حلقوں میں گھبراہٹ، دست و گریبان ہیں،عمران خان

لاہور(نیوزمارٹ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری پر حکومتی حلقوں میں گھبراہٹ اور دست و گریبان ہیں۔وزیر آباد حملہ کی ایف آئی آر درج نہ ہونے کے ذمہ دار پرویز الٰہی نہیں۔اپنی رہائشگاہ زمان پارک میں سینئر صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین کا کہنا تھا کہ آرمی چیف تقرری پر حکومتی حلقوں میں گھبراہٹ ہے، سپہ سالار کے تقرر پر ہماری پالیسی دیکھو اور انتظار کرو ہے، آصف زرداری کے بعد جیلوں سے باقی لوگوں کو بھی نکال کر مشاورت کرلی جائے۔انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے اختلافات احتساب اور عثمان بزدار کو نہ ہٹانے پر ہوئے، ان کے کہنے پر عثمان بزدار کو ہٹاتے تو ہماری پنجاب حکومت گر جاتی، اسٹیبلشمنٹ اور ہماری حکومت خارجہ پالیسی پر ایک پیج پر تھے، دورہ روس سے واپسی پر اختلافات پیدا ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں