14

سیہون میں مسافر وین کو حادثہ، بچوں اور خواتین سمیت 20 افراد جاں بحق

کراچی(نیوزمارٹ ڈیسک) سندھ کے ضلع سیہون میں انڈس ہائی وے پر مسافر وین گڑھے میں گرنے سے بچوں اور خواتین سمیت 20 افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق انڈس ہائی وے پر سیلابی پانی کے اخراج کے لیے اتنظامیہ کی جانب سے کٹ لگائے تھے، جس کو 2 ماہ بعد بھی پُر نہیں کیا گیا، اسی باعث حادثہ پیش آیا۔مسافر وین میں سوار افراد خیرپور میرس کے علاقے داؤد ہالی پوٹا سے درگاہ لعل شہباز قلندر جارہے تھے کہ انڈس ہائی وے پر ڈرائیور کو کٹ نظر نہ آیا۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کا وین حادثہ میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے واقعہ کا نوٹس لے کر رپورٹ طلب کرلی جبکہ ریسکیو ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں