14

لانگ مارچ، عمران خان سے کہیں قانون کی پاسداری کریں، چیف جسٹس

اسلام آباد (نیوزمارٹ ڈیسک)چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ عمران خان سے کہیں قانون کی پاسداری کریں۔سپریم کورٹ میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔وزارت داخلہ کے وکیل ایڈوکیٹ سلمان اسلم بٹ نے دلائل دیے کہ وزارت داخلہ نے جواب داخل کیا ہے، ساتھ یو ایس بی بھی جمع کروائی ہے، ثابت ہوتا ہے لانگ مارچ کا ہدف ڈی چوک جانا تھا، موبائل سروس بند نہیں تھی، لانگ مارچ کے کنٹینر سے تواتر سے سوشل میڈیا پر ٹوئٹس اور پوسٹس ہوتی رہیں، ان کے اپنے اکاؤنٹ سے ٹویٹس ہوتی رہی ہیں، عدالتی آرڈر کچھ دیر کے بعد سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگیا تھا۔ ایسا کرتے ہیں کہ سلمان اکرام راجہ سے کہہ دیتے ہیں ان کا موکل قانون کی پابندی کرے، سلمان اکرام راجہ اپنے موکل سے کہہ دیں جو کرنا ہے قانون کے مطابق کریں۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں