17

ملک ڈیفالٹ ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،احسن اقبال

جدہ (نیوزمارٹ ڈیسک)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک ڈیفالٹ ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے پی ٹی آئی اور اس کے میڈیا میں موجود کچھ حواری بے بنیاد پروپیگنڈا کر رہے ہیں،سعودی عرب کے ساتھ بھی پاکستان چین اقتصادی راہداری کی طرز کا اقتصادی تعاون قائم کرنا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان قونصلیٹ جدہ میں پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، پی ٹی آئی اور اس کے کچھ میڈیا میں حواری بے بنیاد پروپیگنڈہ کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاک چین راہداری کا دوبارہ آغاز ہوچکا ہے، دوست ممالک سمیت دنیا بھر سے تعلقات کو بہتر بنایا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم سی پیک کے طرز کا سعودی عرب سے بھی اقتصادی تعاون قائم کرنا چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں