15

پاکستان نے کالعدم تنظیموں کی معاونت کے بھارتی الزامات مسترد کردیئے

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک)پاکستان نے نئی دہلی میں نو منی فار ٹیرر وزارتی اجلاس میں بھارتی قیادت کے بے بنیاد پروپیگنڈے اور غیر ذمے دارانہ بیانات کو مسترد کردیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت میں پاکستان پر مبینہ طور پر ملوث ہونے کے بار بار جھوٹے الزامات لگا کر دنیا کو گمراہ کرتا رہا ہے۔بھارت کی کھوکھلی بیان بازی پاکستان کے کامیاب انسدادِ دہشت گردی کے اقدامات کے سامنے ناکام ہو گئی ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا کوئی جواز نہیں ہے، بھارتی سکیورٹی فورسز ہر روز بے گناہ کشمیریوں کو دہشت گردی اور تشدد کا نشانہ بناتی ہیں۔ترجمان کے مطابق بھارت کئی دہائیوں سے دہشت گردوں کو پناہ اور تحفظ فراہم کر رہا ہے۔ بھارت نے سمجھوتا ایکسپریس دھماکے کے مرکزی کردار کو بھی رہا کر دیا۔رواں سال بھارتی عدالتوں نے مختلف کیسز کے مجرموں کو رہا کیا۔سزا یافتہ، حاضر سروس، بھارتی نیول کمانڈر کلبھوشن یادیو تخریب کاری اور دہشت گردی میں بھارت کے براہ راست ملوث ہونے کا ناقابل تردید ثبوت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں