93

الیکشن کمیشن کا کراچی، حیدر آباد میں 15 جنوری کو بلدیاتی الیکشن کرانے کا حکم

کراچی(نیوزمارٹ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے کراچی اور حیدر آباد میں 15 جنوری کو بلدیاتی الیکشن کرانے کا حکم دے دیا۔الیکشن کمیشن نے کراچی بلدیاتی انتخابات سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا ہیکہ کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری 2023 کو ہوں گے،وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ قانون نافذ کرنے والے اہلکار مہیا کریں جب کہ چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ سکیورٹی اہلکار تعینات کریں۔سندھ ہائیکورٹ نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔عدالت نے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے منظور کرلیں اور کراچی، حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں