42

آزاد کشمیر میں 31 برس بعد بلدیاتی الیکشن کا انعقاد، پہلے مرحلے کیلئے پولنگ جاری

مظفرآباد(نیوزمارٹ ڈیسک) آزاد کشمیر میں 31 سال کے بعد آج بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا گیا ہے جس کے لئے پولنگ جاری ہے۔آزاد کشمیر میں 31 سال کے بعد آج بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا گیا ہے جبکہ پولنگ کا عمل شروع ہوچکا جو بغیر کسی وقفے کے صبح 8 سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی، سکیورٹی فورسز کی عدم فراہمی کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات کو ریاست بھر میں تین مراحل میں کروایا جائے گا۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق پہلے مرحلے میں آج مظفرآباد ڈویژن کے تین اضلاع میں انتخابات کروائے جا رہے ہیں، قبل ازیں مظفرآباد، نیلم اور ضلع جہلم ویلی میں انتخابات کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں تھیں۔سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ مظفرآباد ڈویژن میں کل 2716 امیدوار مدمقابل ہونگے جن میں براہ راست الیکشن لڑنے والی 31 خواتین بھی شامل ہیں۔ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مظفرآباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات کے لئے 1314 پولنگ سٹیشن اور 1884 پولنگ بوتھ قائم کر دیئے گئے ہیں، پریزائیڈنگ آفیسر،پولنگ آفیسرز سمیت 6966 اہلکار انتخابی فرائض کی انجام دہی کے لئے تعینات کئے گئے ہیں تاہم شدید سرد موسم کے باوجود ٹرن آؤٹ جنرل الیکشن سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں