42

توشہ خانہ کیس، حکومت کا عمران خان کے گِرد گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک) حکومت نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے خلاف حکومت کی جانب سے مزید کارروائی کے لیے نیب اور ایف آئی اے کو درخواست دینے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم کی جانب سے گھڑی کو توشہ خانہ سے لے کر سستے داموں فروخت کیا گیا۔لیگی رہنما اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کے مطابق حکومتی سطح پر اس سلسلے میں مشاورت کی جارہی ہے کہ نیب اور دیگر اداروں کے ذریعے عمران خان کے خلاف کارروائی کی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں