28

فوج غیر سیاسی رہنے کے فیصلے پر ثابت قدم رہے گی، آرمی چیف

دبئی(نیوزمارٹ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے اندرونی خلفشار پر قابو پانے میں ہمیشہ کردار ادا کیا۔خلیجی اخبار کودیے گئے انٹرویو میں چیف آف آرمی اسٹاف کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان نیب ذریعہ عسکری سفارت کاری عالمی سیاست پرتوازن قائم رکھا۔سپہ سالار نے کہا کہ فوج کے غیر سیاسی ہونے کو کچھ افراد نے ہدف تنقید بنایا۔ فوج کے غیر سیاسی ہونے سے جمہوری اقدار پروان چڑھے گی۔انہوں نے کہا کہ فوج پروپیگنڈے اور جھوٹے بیانیے کے باوجود غیر سیاسی رہنے کے فیصلے پر ثابت قدم رہیگی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا انٹرویو میں مزید کہنا تھا کہ فوج کے غیر سیاسی ہونے سے پاکستان میں سیاسی استحکام کوفروغ ملے گا۔غیر سیاسی رہنے سے فوج کے عوام سے تعلقات مضبوط ہوں گے۔ نوجوان نسل اپنا وقت اور توانائی تعلیم اور ہنر کے لیے وقف کریں۔ ایماندارای اور بے لوث محنت ترقی پسند معاشرے کی بنیاد ہے۔ نوجوان خود کو تفرقہ انگیز پروپیگنڈے سے محفوظ رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں