32

حکومت سپریم کورٹ کو سیاست میں نہ دھکیلے، بجٹ سےعمران خان نےغریب دشمن ایجنڈا لانچ کیا‘تنخواہیں بہت ہی کم بڑھائیں،بلاول بھٹو

اسلام آبا د (وقائع نگار)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی بجٹ 22-2021ء کو عوام پر معاشی حملہ قرار دے دیا۔ ایک بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں مہنگائی، بے روزگاری اور غربت تاریخی ہے، بجٹ کیسے عوامی ہو سکتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ جب پی ٹی آئی بجٹ پیش کر رہی تھی تو سرکاری ملازمین مہنگائی کی دْہائیاں دے رہے تھے، سال بدل گیا مگر عوام کے حالات نہ بدلے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ بجٹ آ گیا مگر غریب کے گھر کا چولہا آج تک بجھا ہوا ہے، عوام جان چکے ہیں کہ بڑی بڑی باتیں کرنا عمران خان کی عادت ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں، بجٹ پیش کر کے انہوں نے اپنا غریب اور عوام دشمن ایجنڈا واضح کر دیا۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی عمران خان کو عوام کے معاشی قتلِ عام کی اجازت نہیں دے گی
بلاول بھٹو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں