60

آزاد کشمیر کے عوام نواز شریف کی قیادت میں نون لیگ پر ایک بار پھر اعتماد کا اظہار کریں گے

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان نے اسلام آباد میں ملاقات کی، راجہ فاروق حیدر نے پارٹی صدر کو آزاد جموں و کشمیر میں انتخابات کے حوالے سے انتظامات اور تیاریوں کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا، تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو وزیر اعظم آزاد کشمیر نے صدر مسلم لیگ(ن) شہباز شریف سے ملاقات کی،وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے پارٹی صدر کو آزاد جموں و کشمیر کے بجٹ اور ترقیاتی کاموں، آزاد جموں و کشمیر میں انتخابات کے حوالے سے انتظامات اور تیاریوں کی صورتحال کے بارے میں بتایا اور انتخابات میں پارٹی امیدواروں سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا، شہباز شریف نے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں آزاد جموں و کشمیر اور وہاں کے عوام کی ترقی کے لئے کاوشوں کو سراہا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر اور ان کی ٹیم نے کورونا وبا سے عوام کو بچانے کے جس محنت اور جذبے سے کام کیا، وہ لائق تحسین ہے، آزاد جموں و کشمیر کے عوام نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ(ن)پر ایک بار پھر اپنے اعتماد کا اظہار کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں