29

ہر ماہ 25 کروڑ کے انعامات، دکاندار سے پکی رسید وصول کرنے والے صارفین کیلئے انعامی اسکیم کا اعلان

اسلام آباد (نیوزمارٹ ڈیسک)وزیرخزانہ شوکت ترین نے دکاندار سے پکی رسید وصول کرنے والے صارفین کیلئے انعامی اسکیم لانے کا اعلان کردیا، جس میں ہر ماہ 25کروڑ کے انعامات دیئے جائیں گے،تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ صارف کچھ بھی خریدیں پکی پرچی لیں، گاہک دکاندار سے پکی رسیدوصول کرے، پکی رسید وصول کرنے والے صارفین کیلئے انعامی اسکیم لائیں گے، جس میں، ہر ماہ 25 کروڑ کے انعامات دیں گے،انعام اسکیم کی مالیت ایک ارب روپے تک لے کرجائیں گے، وزیرخزانہ نے کہا کہ ایف بی آر کاخصوصی سیل تاجروں کے مسائل حل کرے گا،وزیرخزانہ نے بتایا کہ حبیب بینک میں کروڑپتی اسکیم لایاتھا،ہرماہ ایک کروڑدیتاتھا، اس وقت تین ماہ میں چالیس ارب کے ڈیپازٹ بڑھ گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں