ریاض(نیوزمارٹ ڈیسک)سعودی عرب میں شہریت دینے کے قانون آرٹیکل 8میں ترمیم کردی گئی جس کے تحت شہریت دینے کا اختیار ولی عہد کو دے دیا گیا ،تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں شہریت دینے کے قانون میں ترمیم کے بعد اب شہریت دینے کا اختیار ولی عہد اور وزیر اعظم کے پاس چلا گیا ہے ، اس حوالے سے وزیرداخلہ صرف تجویز کرسکیں گے اور شہریت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ ولی عہد ہی کریں گے اور وہ عربی زبان پر عبور رکھتا ہو اور روانی سے بول بھی سکتا ہو، کی شرط شامل کی گئی ہے ۔
