تہران(نیوزمارٹ ڈیسک)ایران میں برطانیہ کی دوہری شہریت رکھنے والے سابق ایرانی ڈپٹی وزیر دفاع کو جاسوسی کے الزام میں سزائے موت سنا دی گئی،ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق ایران کے سپریم کورٹ کی جانب سے سابق ایرانی ڈپٹی وزیر دفاع علی رضا اکبری کو برطانیہ کیلئے جاسوسی کے الزام میں موت کی سزا سنائی گئی ہے،علی رضا اکبری کو 2019میں گرفتار کیا گیا تھا، ایران اور برطانیہ کی دوہری شہریت رکھنے والے ایران کے سابق ڈپٹی وزیر دفاع کو سیاسی بنیادوں سزا سنائی گئی ہے۔
