اسلام آباد(نیوزمارٹ ڈیسک) معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک اور ایڈکاسا کی جانب سے 18000 پاکستانی طلبا و طالبات کے لیے تعلیمی وظائف کا اعلان کیا گیا ہے۔ایک منعقدہ تقریب کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس پاکستانی اسٹارٹ اپ ایڈکاسا کی بنائی گئی ایپ پر طلباوطالبات کی درس و تدریس پر مبنی #ExamReady مہم بہت کامیاب ہوئی تھی۔ اس کے بعد اب مختصر ویڈیوز کے مقبول پلیٹ فارم، ٹک ٹاک، ایڈ ٹیک اور ایڈکاسا(Edkasa) نے اعلان کیا ہے کہ پورے پاکستان میں 18 ہزار مستحق طلبا و طالبات کو آئن لائن تعلیم کے لیے گرانٹس دی جائیں گی تاکہ وہ معیاری تعلیم تک رسائی حاصل کرسکیں۔
