145

لڑکی کی دیوقامت سانپ کے ہمراہ کھانا کھانے کی ویڈیو وائرل

تھائی لینڈ(نیوزمارٹ ڈیسک)نوجوان لڑکی کی طویل القامت اژدھے کے ساتھ ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔دنیا بھر کے صارفین سوشل میڈیا پر آئے روز دلچسپ و عجیب خبریں اور انوکھے واقعات پر مبنی ویڈیوز گردش کرتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر کبھی تو انٹرنیٹ صارفین خوب محظوظ ہوتے ہیں تو کبھی ویڈیو دیکھ کر خوفزدہ ہوجاتے ہیں۔ایسی ہی ایک ویڈیو گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک لڑکی کو دیوقامت سانپ کے ہمراہ ریسٹورنٹ میں کھانا کھاتے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ اس کے اردگرد دیگر افراد بھی موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں