54

شان مسعود کو نائب کپتان بنا کر غلطی کی گئی، عاقب جاوید

لاہور(نیوزمارٹ ڈیسک)سابق فاسٹ بولر اور لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید شان مسعود کو نائب کپتان بنانا غلط فیصلہ قرار دیدیا، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہو ئے عاقب جاوید نے کہا کہ اگلے 8ماہ میں تو ٹیسٹ نہیں ، یہ سب ایجنڈا کی بنیاد پر کام ہو رہا ہے اور پراپیگنڈہ ہے، یہ بات درست ہے کہ تینوں فارمیٹ کو ایک ساتھ لے کر چلنا چیلنج ہے،انہوں نے کہا کہ کپتان اور کوچز کے لیے مشکل ہوتا ہے لیکن اس سلسلے میں پہلے تیاری تو کر لیں، ابھی ہم سے ایک ٹیم پوری نہیں ہوتی اور ہم الگ الگ ٹیموں کی بات ہو رہی ہے، یہ سب نئی مینجمنٹ کمیٹی کی سوچ نہیں، دوسرے لوگوں کی خواہش ہے، شان مسعود کو نائب کپتان بنانے سے لگتا ہے کہ بابر اعظم اور بورڈ آن بورڈ نہیں، کپتان کے ارد گرد سب چلتا ہے، اس نے پلان کرنا اور اسی نے گراﺅنڈ میں ٹیم کو کھلانا ہے، اس لیے کپتان کے ساتھ آن بورڈ ہونا چاہیے ،عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی نے ایک دو چیزیں اچھی کی ہیں ، سرفراز احمد کو واپس لائے ، ڈومیسٹک کے پرفارمرز کو لائے، ان کے بارے میں کچھ کہنے کے لیے وقت دینا ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں