48

فرانسیسی فٹبال فیڈریشن کے صدر کو زیڈان پر منفی تبصرہ مہنگا پڑ گیا

پیرس(نیوزمارٹ ڈیسک)فرانسیسی فٹ بال فیڈریشن کے صدر نوئل لی گریٹ کو لیجنڈری فٹبالر زین الدین زیڈان کے بارے منفی تبصرہ مہنگا پڑ گیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی فٹ بال فیڈریشن کی ایتھیکس کمیٹی کے سربراہ نے صدر فیڈریشن نوئل لی گریٹ سے سابق فرانسیسی فٹبالر زین الدین زیڈان کے بارے میں منفی تبصرہ کرنے پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا، جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہوں نے اپنی صاف گوئی کھو دی ہے، وہ ایک ایسے آدمی ہیں جو تھکے ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں