44

کسی کے ساتھ تصاویر بنوانے کا مطلب ڈیٹ کرنا نہیں، سعدیہ خان

لاہور (نیوزمارٹ ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و ماڈل سعدیہ خان نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے ساتھ تعلقات سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی۔ سعدیہ خان نے غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ان کے اور آریان خان کے درمیان تعلقات سے متعلق گردش کرتی خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دے دیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ کسی تصویر میں ، کسی کا ایک ساتھ نظر آجانے کا مطلب یہ ہرگز نہیں ہے کہ وہ لوگ ڈیٹ کر رہے ہوں، صرف ایک تصویر کی بنیاد پر کہانیاں گڑنا ٹھیک نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں