گلگت (نیوزمارٹ ڈیسک) AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے گلگت سب ڈویڑن میں ندی / کوہل کے پانی کے راستوں، گزرگاہوں، گلیوں، اور روڈ پر پانی کھلا چھوڑنے پر پابندی عائد کردی،پابندی کا اطلاق فوری طور ہوگا۔ ندی، کوہل کا پانی نلکوں کا پانی روڈ پر کھلا چھوڑنے کی وجہ سے گزرگاہوں، روڈ، گلیوں وغیرہ میں موسم سرما کی شدت کی وجہ سے ککر جم جاتا ہے جسکیوجہ سے راہگیروں، پیدل چلنے والے خواتین و حضرات کو چلنے میں دشواری کے ساتھ ٹریفک حادثات کا باعث بنتا ہے پابندی پر عملدآمد کیلئے شہر یوں کا تعاون مدد گار ثابت وقت کی ضرورت ہے۔آپ کاچھوٹا سا عمل عوام الناس کو بڑی مصیبت اور خطرہ سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔ واضح رہے مزکورہ احکامات عوامی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اریب احمدمختار نے روڈ، گلیوں، گزرگاہوں اور مصروف راستوں پر پابی کھلا چھوڑنے پر پابندی عائد کردی ہے۔
