45

قائد اعظم کی پینٹنگ بنانا بہت مشکل لگا‘ رابی پیرزادہ

لاہور (نیوزمارٹ ڈیسک) مذہب کی خاطر شوبز کی دنیا ترک کرنے والی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ انہیں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی پینٹنگ بنانا بہت مشکل لگا۔رابی پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے ہاتھ میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی پینٹنگ بھی موجود ہے۔رابی پیرزادہ نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ بانی پاکستان کی یہ پینٹنگ بہت جلد مکمل ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شاید آپ نہیں جانتے کہ پینٹنگ میں قائدِاعظم کا چہرہ بنانا بہت مشکل ہے جبکہ یہ پنٹنگ ابھی تک مکمل نہیں ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اتنی مضبوطی، ارادہ اور درد ہر شخص نہیں اٹھا سکتا، ہم بہت خوش قسمت ہیں جو ہمیں قائداعظم محمد علی جناح جیسا لیڈر ملا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں